جہلم میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت کچہری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر@fawadchaudhry کے بھائی@Faraz999 کو پولیس نے گرفتار کرلیا،وہ فواد چوہدری کے کاغذات جمع کروانے آۓ تھے pic.twitter.com/68IO5YU5eD
— M shahbaz butt (@shahbazbutt78) December 22, 2023
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو ضلع کچہری میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔
فراز چوہدری اپنے بھائی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حلقہ این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آۓ تھے۔ فراز چوہدری کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد فراز چوہدری کو جیل منتقل کردیا جائے گا۔


