Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر معیاری اور مضر صحت گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی فروخت، فوڈ اتھارٹی خاموش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر معیاری اور مضر صحت گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی فروخت، فوڈ اتھارٹی خاموش

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی غفلت و عدم دلچسپی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی فروخت عروج پر، کوئی سرکاری ادارہ پوچھنے والا نہیں۔

جہلم شہرسمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات سڑکوں کے اردگرد، گندے نالوں پرچھوٹا و بڑا اورمرغی کے گوشت کی فروخت جاری ہے، علی الصبح گوشت دکانوں کے باہر گندے نالوں کے اوپر لٹکا دیاجاتا ہے جبکہ گوشت کے حصے کرکے دکانوں کے تھڑوں پر سجا دیئے جاتے ہیں جہاں پر مکھیوں سمیت دیگر حشرات الارض ان گوشت پر بھنبھناتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے اٹھنے والی دھول مٹی ، غلاظت وغیرہ بھی سارا سارا دن اس گوشت پر پڑتی ہے جس کے استعمال سے شہریوں میں موذی امراض پھیلنے کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔

مرغی فروش و قصاب کھلے گوشت کو ڈھانپ کر نہیں رکھتے اور نہ ہی ان دکانوں میں کام کرنے والے اپنی صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ لوگ پرانے کپڑے پہنے ہوتے ہیں ان کے ہاتھ اورکپڑے گندگی سے بھرے ہوتے ہیں جس سے موذی جراثیم جنم لیتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے اور روزانہ کی بنیاد پر گوشت اور مرغی فروشوں کی دکانوں کی صفائی ستھرائی چیک کرنے اور دکانوں کے باہر جالیاں لگوانے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں اور بیماریوں سے بچ سکیں ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
18°C
Jhelum
clear sky
18° _ 18°
48%
1 m/s
اتوار
30 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
27 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

11 جولائی, 2024

عیدالفطر پر بینک کتنے دن بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

5 اپریل, 2024

جہلم میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں

16 نومبر, 2024

جہلم میں ناجائز تجاوزات اور رکشوں کی بھر مار، شہریوں کا پیدل چلنا محال

4 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں