Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
3 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: بھاری تنخواہیں لگژری گاڑیاں اور بھاری مراعات لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں، پھلوں سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، دکانداروں کی لوٹ مار کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کے مالی مسائل سے لا تعلقی اختیار کر لی، سبزی فروشوں سے لیکر گوشت فروش، پھل فروشوں تک اپنی اپنی من پسند کے نرخ وصول کر نے میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی افسران کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، اس طرح جہلم ضلع بھر میں تین درجن کے قریب پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نیلی بتی والی گاڑیاں لیکر سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں،لیکن با اثر گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں۔

پنجاب حکومت کی طرف سے چھوٹے گوشت کی فی کلو قیمت 1600روپے جبکہ بڑے گوشت کی قیمت 800 روپے مقرر کر رکھی ہے،قصابوں نے مضر صحت چھوٹے گوشت کا نرخ 2200روپے جبکہ گائے کا گوشت 1000روپے کلو میں فروخت شروع کر رکھی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کیوجہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

اسی طرح سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر انکو کوئی پوچھنے والا نہیں، اس کے برعکس پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس چند افراد جن کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ کوئی لین دین نہ ہے کو بلاکر کاغذی کارروائی اور فوٹو سیشن لر لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں اور دکانداروں کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیغ جائیں تاکہ اشیاء ضروریہ سرکاری نرخ ناموں پر عام آدمی کی پہنچ میں آسکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سردی کی آمد پر انڈوں کی قیمت نے اُبلنا شروع کردیا

9 نومبر, 2024

سوہاوہ: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک کو لوٹ رہی ہیں، اظہر اقبال حسن

15 مئی, 2026

پنجاب کے سرکاری ملازمین نے پنشن و تنخواہوں میں معمولی اضافے کو "خیرات” قرار دے کر مسترد کر دیا

19 جون, 2025

جہلم میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

16 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں