Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک میں 19 کروڑ سے زائد موبائل فون استعمال کیے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کی عادت ایسی ہو گئی ہے کہ کوئی شخص بے شک انتہائی غریب ہی کیوں نہ ہو اس کے پاس بھی موبائل فون ہوگا، اور اس میں اس نے اپنوں سے باتیں کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی کال پیکج لگایا ہوتا ہے۔ پیکج کے ختم ہونے سے قبل ہی کسی بھی طرح پیسوں کا انتظام کرکے نیا پیکج کرا لیا جاتا ہے۔

پاکستان میں جس طرح ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی اس طرح تو موبائل فون نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اپنے ریٹ نہیں بڑھائے تاہم گزشتہ 2 برس میں ان ریٹس میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 2 بڑی کمپنیاں زیادہ اخراجات کے باعث کمپنی ہی فروخت کرچکی ہیں، جبکہ دیگر کمپنیوں نے گزشتہ 2 برس میں اپنے ریٹ قریباً 100 فیصد بڑھا دیے ہیں۔

ایک وقت تھا کہ فون کال سننے کے لیے بھی پیسے دینا ہوتے تھے، پھر وہ سلسلہ ختم ہوا اور کمپنیوں نے فون کالز سستی کردیں، بعد ازاں ایسے پیکج متعارف کرائے گئے کہ لوگ چند پیسوں کے عوض گھنٹوں تک اپنے پیاروں سے باتیں کرتے رہتے تھے، اسکے بعد انٹرنیٹ کا دور آیا اور لوگوں نے کال پیکج کو چھوڑ کر انٹرنیٹ پیکج خریدنا شروع کر دیے، اب فون کالز کی جگہ انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کال اور ویڈیو کال زیادہ کی جاتی ہے۔

موبائل فون کمپنیاں ایک دوسرے کے مقابلے میں سستے ترین پیکج متعارف کراتی تھی، اس کے باوجود ان کا منافع کروڑوں میں تھا، چونکہ موبائل فون کمپنیوں کو نیٹ ورک کی بہتر فراہمی کے لیے جو کچھ سامان بھی چاہیے ہوتا ہے وہ امپورٹ کرنا ہوتا ہے، اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث سامان انتہائی مہنگا امپورٹ ہونے لگا، پھر ملازمین کی تنخواہیں اور کمپنی کے دیگر اخراجات کے باعث کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھانا شروع کر دیے، اور گزشتہ 2 برس میں قریباً 100 فیصد تک ریٹ بڑھائے جا چکے ہیں۔

جون 2022 میں پاکستان کی سب سے بڑی موبائل فون نیٹ ورک کمپنی جیز نے پی ٹی اے کی منظوری سے اپنے 25 مختلف پیکجز ریٹ اوسطاً 14 فیصد بڑھائے جبکہ یوفون نے اپنے 42 مختلف پیکجز کے ریٹ 16 اعشاریہ 4 فیصد بڑھائے تھے، یوفون سوپر کارڈ پلس جس میں کال، میسج، انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات 30 دنوں کے لیے مفت فراہم کی جاتی ہیں اس کی قیمت 649 سے بڑھا کر 699 روپے کردی گئی تھی۔

اسی طرح ٹیلی نار کے ایزی کارڈ کی قیمت 650 سے بڑھا کر 700 روپے کردی گئی تھی۔ جیز کے ماہانہ سوپر ڈوپر کی قیمت اس وقت 700 روپے تھی اور زونگ کے ماہانہ سوپر کارڈ کی قیمت 550 روپے تھی۔

اس وقت موبائل فون کمپنیوں نے اپنے ماہانہ کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکج والے ریٹ متعارف کرائے ہیں جو بہت بڑھ گئے ہیں، یوفون کا 649 روپے والا سوپر کارڈ پلس اس وقت میں 949 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ٹیلی نار کا 700 والا ایزی کارڈ 900 روپے میں دستیاب ہے، جیز کمپنی کا ماہانہ سوپر ڈوپر پیکج 1100 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ زونگ کا ماہانہ سوپر کارڈ 950 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
43%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں والدہ اور بھابھی سے لڑائی جھگڑا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

7 مارچ, 2026

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کے امتحانی مراکز کے دورے

27 مارچ, 2024

جہلم میں پرائیویٹ سکولز مالکان کی من مانیاں، سردیوں میں یونیفارم نہ پہننے پر جرمانے

17 جنوری, 2025

پنڈدادنخان کا پاسپورٹ آفس رشوت ستانی کا گڑھ، شہریوں کو جائز کام کیلئے بھی پریشانی کا سامنا

29 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں