Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تعلیمی اخراجات کے علاوہ ظاہر کی جانے والی رقم میں اضافے سمیت کینیڈا کی سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تعلیمی اخراجات کے علاوہ ظاہر کی جانے والی رقم میں اضافے سمیت کینیڈا کی سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلبہ کے لیے اپنی امیگریشن پالیسی میں نئے قوانین کا اعلان کیا ہے جو کہ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن مارک ملر نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں حصول علم کے لیے آنے والے افراد کو مناسب ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد ہر برس کینیڈا کام اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سے کینیڈا جانا مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا۔

نئے قوانین کیا ہیں؟

کینیڈا نے جی آئی سی (Guaranteed Investment Certificate) کے تحت جمع کرائے جانے والی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق اس رقم کو بڑھا کر 20 ہزار 635 ڈالر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ رقم 10 ہزار ڈالر تھی اور اسے سنہ 2000 میں بڑھایا گیا تھا۔

جی آئی سی اس رقم کو کہتے ہیں جو بین الاقوامی طلبہ کینیڈا میں رہائش کے سلسلے میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے جمع کراتے ہیں۔

اپنی پریس ریلیز میں کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ روزمرہ اخراجات بڑھے ہیں تاہم اس فیس کو بڑھایا نہیں گیا تھا جس کی وجہ سے طلبہ کو کینیڈا آمد پر پتا چلتا تھا کہ ان کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ وہ تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ’2024 سے ہر امیدوار کو کم از کم 20 ہزار 635 ڈالر ظاہر کرنے ہوں گے۔۔۔ یہ رقم پہلے سال کی ٹیوشن فیس اور سفری اخراجات کے علاوہ ہے۔‘

اس کے علاوہ کینیڈا میں پہلے سٹوڈنٹ ویزے پر آنے والے طلبہ کو ایک ہفتے میں صرف بیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت تھی لیکن پھر کینیڈین حکومت نے طلبا کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ فل ٹائم کام کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

تاہم اس قانون کی معیاد 31 دسمبر 2023 تک تھی لیکن اب کینڈین حکومت نے اس کی مدت 30 اپریل 2024 تک کر دی ہے۔

تیسرا قانون ورک پرمٹ کے حوالے سے ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کینیڈا نے عارضی بنیادوں پر ورک پرمٹ کی مدت میں 18 ماہ کا اضافہ کیا تھا۔

کینیڈا میں دو برس تک تعلیم حاصل کرنے والا شخص اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تین سال کا ورک پرمٹ (تین بار 18 ماہ کا ویزاہ) حاصل کر سکتا تھا۔

لیکن اب 18 ماہ کا مزید ورک پرمٹ حاصل کرنے کا اصول جنوری سے ختم کر دیا گیا ہے۔

تاہم کینیڈین حکومت نے واضح کیا ہے کہ جن افراد کے ورک پرمٹ ویزے کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے، صرف وہ ہی 18 ماہ کے ورک پرمٹ ویزے کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کینیڈین حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے لیے لازم بنائیں گے کہ صرف اتنے طلبہ کو داخلہ دیں جن کے لیے ان کے پاس ضروری سہولیات جیسے رہائش دستیاب ہیں۔

’کچھ طلبا خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں‘

کینیڈا میں مقیم امیگریشن کے ماہر رتن دیپ سنگھ کہتے ہیں کہ جی آئی سی کی مد میں لی جانے والی رقم میں اضافہ طلبا کے لیے مایوس کن ہے۔

انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں کینیڈا میں اب رہائش انتہائی مہنگی ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے طلبا کی بڑی تعداد تہہ خانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ کچھ طلبا خیموں میں بھی رہنے پر مجبور ہیں جبکہ کھانے پینے کے لیے وہ گردواروں کا رُخ کرتے ہیں۔

رتندیپ سنگھ کے مطابق کینیڈا جی آئی سی میں اضافہ کر کے یقیناً معاشی طور پر مضبوط طلبا کو اپنے ملک بلانا چاہتا ہے لیکن بہتر ہو گا اگر یہ اضافہ بتدریج کیا جائے۔

رتن دیپ سنگھ کے مطابق جنوری سے 18 ماہ کی ورک پرمٹ سکیم بند ہونے سے بھی بہت سے طلبا متاثر ہوں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
scattered clouds
23° _ 23°
68%
6 km/h
جمعرات
23 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ای-پاسپورٹ کی نئی فیس سامنے آگئی

27 اکتوبر, 2024

سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا

30 جون, 2024

برازیل نے شہریوں کی ہتھکڑیوں میں بے دخلی پر ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

26 جنوری, 2025

’ناقابل واپسی کومہ‘ میں پڑی لڑکی ماں کا لطیفہ سن کر جاگ اٹھی

6 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں