Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی؛ اب یہ سسٹم لگوانے پر آپ کا کتنا خرچہ ہوگا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی؛ اب یہ سسٹم لگوانے پر آپ کا کتنا خرچہ ہوگا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی ہو چکی ہے اور فی واٹ سولر پینلز کا ریٹ مزید 30 سے 32 روپے تک گر گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رواں برس کے آغاز سے ہی ہو چکا تھا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہر خاص و عام بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے لیکن اس مہنگائی کے دور میں بلاشبہ یہ خبر ان تمام افراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہوگی جو کافی عرصے سے سولر پینل لگوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن مہنگائی کی وجہ سے ان کے لیے وہ ممکن نہیں ہوپارہا تھا۔

سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی تھی اور اب ایک بار پھر سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی ہوچکی ہے۔

گزشتہ برس سولر پینل فی واٹ قیمت 120 روپے تھی جو جنوری 2024 میں کم ہو کر تقریباً 55 روپے ہوگئی تھی اور پھر مئی میں 25 فیصد کمی کے ساتھ فی واٹ قیمت 36 روپے ہوئی جو اب مزید کمی کے بعد فی واٹ 30 سے 32 روپے پر آچکی ہے۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں فی واٹ کی کمی تقریباً چوتھائی ہوچکی ہے۔

سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی کی وجہ

نور بادشاہ تقریباً 8 برس سے سولر پینل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینل کا اصل ریٹ یہی تھا جو اس وقت کم ہو چکا ہے کیونکہ اس سے قبل جو ریٹ اوپر گئے تھے وہ مصنوعی طور پر بڑھائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ امپورٹ پر پابندیاں تھیں، سامان پورٹ پر رکا ہوا تھا اور بینکس بھی پیسے نہیں دے رہے تھے جس کی وجہ سے ملک میں شارٹیج ہوئی اور قیمتں بیت زیادہ بڑھ گئیں۔

نور بادشاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ عالمی سطح پر بھی سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بجٹ تقریر میں بھی حکومت کی جانب سے سولر پینل، بیٹریز، انورٹرز اور خام مال کی درآمد پررعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کتنے کلو واٹ سسٹم پر کتنا خرچہ؟

نور بادشاہ نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد 3 کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک لگوایا جاسکتا ہے جبکہ آن گرڈ سسٹم کی تنصیب تقریبا 2 لاکھ روپے میں ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کی مدد سے ایک فریج، ایک ٹن کا انورٹر اے سی، 2 پنکھے اور 4 لائٹس چل سکتی ہیں۔

مزید پاور فل سسٹم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص 5 کلو واٹ ہائبرڈ سولر پینل سسٹم لگوانا چاہتا ہے تو اس کی لاگت تقریباً 7 لاکھ روپے آئی گی جس سے 2 فریج، 4 پنکھے، 8 لائٹس، 2 اے سی چل سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آن گرڈ سسٹم پر تقریبا 3 لاکھ 45 ہزار لاگت آئی گی۔

اسی طرح اگر کوئی شخص 8 کلو واٹ ہائبرڈ سسٹم نصب کروانے چاہتا ہے تو اس پر تقریباً 8 سے 9 لاکھ روپے کے درمیان خرچہ آئے گا جس سے 3 فریج، 8 پنکھے، 15 لائٹس اور 3 سے 4 سے چل سکتے ہیں نور بادشاہ نے کہا کہ اگر آن گرڈ سسٹم ہو تو اس کا خرچہ تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان آئے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
overcast clouds
21° _ 21°
38%
3 m/s
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
28 °C
پیر
18 °C

تازہ ترین

منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جہلم میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

1 مئی, 2024

عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری

19 ستمبر, 2025

سی ڈی 70 اور 125 کی حالیہ قیمتیں سامنے آگئیں

6 جون, 2024

شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

15 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں