جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، تین منشیات فروش ملزمان اور ایک شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان شجر عباس اور قمر زمان کو گرفتار کرلیا،ملزم شجر عباس سے 1کلو400 گرام چرس اور ملزم قمر زمان سے550 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم محمد نوشروان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد سلمان کو گرفتار کیا،ملزم سے چار کپی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔