دینہ: معروف نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری فوق شیر باز کی دینہ پریس کلب کے سر پرست اعلیٰ امجد محمود سیٹھی نے برطانیہ کے نجی دورے سے واپسی پر ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ، عشائیہ کی تقریب میںصحافیوں سمیت سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی، چوہدری فو ق شیر باز نے صحافیوں کی خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کی معروف نوجوان سیاسی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شیر باز نے دینہ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ امجد محمود سیٹھی کی برطانیہ کے نجی دورے سے واپسی پر ان کے اعزاز میں جہلم کے مشہور سیکنڈ وائف ہوٹل میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری، نائب صدر عرفان محبوب ، الیکٹرونک میڈیا کے صدر رب نواز گوندل، جنرل سیکرٹری ماجدآفریدی، رضوان سیٹھی، جرار حسین میر، سہیل انجم قریشی، سابق ناظم یوسی ڈومیلی مرزا جمشید، چوہدری وجاہت حسین اور محمد انعام خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری فوق شیر باز نے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں، عوام کی دادرسی اور شہریوں کی آواز حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور شہر کے مسائل کو احسن طریقے سے اجا گر کر رہے ہیں۔


