پنڈدادنخان: محلہ منڈی محمد صدیق مین روڈ اور محلہ عالم شاہ نمبر 1 نزد تعمیر ملت سکول والی گلی کی حالت زار، مقامی انتظامیہ غائب، اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے سبب ہر گلی کوچے میں نکاسی آب اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کھنڈرات اور چھوٹی چھوٹی نہروں کا منظر پیش کر رہا ہے۔
پنڈدادنخان کے محلہ منڈی محمد صدیق مین روڈ اور محلہ عالم شاہ نمبر 1 نزد تعمیر ملت سکول والی گلی کی حالت انتہائی زار ہے، گلی اور سڑک پر پانی کھڑا ہونے سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے حال ہی میں تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس علاقے پر بھی توجہ دی جائے اور شہر میں نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔


