جہلم میں سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی عطاء اللہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ماجد ، علی رضا ، صابر حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سے دوران تفتیش 9 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش دی۔