Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سالانہ میٹرک امتحانات؛ سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں امتحانی سینٹر قائم، عملہ پہنچ گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سالانہ میٹرک امتحانات؛ سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں امتحانی سینٹر قائم، عملہ پہنچ گیا

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
29 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام پہلا سالانہ امتحان میٹرک 2024 یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ بڑاگواہ،مغل آباد،ججیال،ڈومیلی،جنڈالہ میں بھی امتحانی سنٹر قائم، عملہ امتحانی سنٹروں پر پہنچ گیا، نقل کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام پہلا سالانہ امتحان میٹرک 2024 یکم مارچ بروز جمعہ سے شروع ہورہے ہیں، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

امتحان کو فول پروف اور ہر لحاظ سے صاف شفاف بنانے کیلئے تمام امتحانی عملے بشمول ریذیڈنٹ اور ڈسٹری بیوٹرانسپکٹرز سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگرانوں کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے لسٹیں مرتب کرکے سپیشل برانچ اورانٹیلی جنس بیورو کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ دورانِ امتحان ان کو مانیٹر کیا جاسکے۔

بڑاگواہ،جنڈالہ،ڈومیلی،مغل آباد اور ججیال میں امتحانی سنٹر قائم کردیئے گئے جبکہ عملہ امتحانی سنٹروں پر پہنچ گیا، نقل کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل ، ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون سے بوٹی اور نقل مافیا کو ختم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور تمام افسران(SF-2) پر اپنی حاضری کے ساتھ ریمارکس بھی تحریر کریں۔ امتحانی سینٹر کی مانیٹرنگ سخت اور جامع کریں تاکہ امتحان خو ش اسلوبی سے مکمل ہوسکے۔

مزید برآں چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نےراولپنڈی ڈویژن میں بورڈ کی طرف سے قائم کی گئی ہر ضلعی سطح پر چھ ویجیلینس کمیٹیوں کے فوکل پرسنز اور ممبران کو امتحانی ایس او پیز کے متعلق ہدایات جاری کیں۔

تما م امتحانی مراکز میں چیئرمین سکواڈ اسپیشل سکواڈ موبائل انسپکٹر اور یجیلینس کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی انسپکشن کرکے اپنی رپورٹ بورڈآفس کو ارسال کریں گی اور ان رپورٹس کی بنیاد پر امتحانات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

بورڈآفس میں مرکزی کنٹرول روم اور ہر ضلعی سطح پر چیف ایگزیٹو آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
(0515450917,0515450918,0515450923)

آخر میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات نے تمام امتحانی عملہ کو کہا کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں تاکہ پرامن ماحول میں فول پروف امتحان منعقد ہوسکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام 14 اگست کو ہوگا

13 اگست, 2024

سوہاوہ میں والدہ اور بھابھی سے لڑائی جھگڑا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

7 مارچ, 2026

ڈومیلی: محمد شفیق احمد پوسٹ آفس سےریٹائر، پوسٹ آفس بڑاگواہ میں الودعی پارٹی کااہتمام

30 جون, 2024

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے لے کر تاحال سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی مکمل نہ ہو سکی

25 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں