دینہ: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دینہ آمد ، راجہ جنید کیانی، راجہ جمشید کیانی کے بہنوئی ، منصور کیانی کے والد کیپٹن (ر) سلطان مقصود کیانی کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی بھی ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی گزشتہ روز دینہ محلہ قائد اعظم ٹاؤن رہائش گاہ راجہ جمشید کیانی ، راجہ جنید کیانی کے گھر آمد جہاں انہوں نے راجہ جمشید کیانی ، راجہ جنید کیانی کے بہنوئی منصور کیانی کے والد محترم کیپٹن (ر) سلطان مقصود کیانی کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی، ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران ، انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ فہد کیانی ، سابق جنرل کونسلر جمیل نظامی ، حاجی طارق ، چوہدری فصیح اللہ ، چوہدری ابرا ر حسین ، شجاعت ابرار اور دیگر نے بھی استقبال کیا۔
چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات دیکھے گئے ، چیئر مین سینٹ کچھ دیر قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔