Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج انکار نہیں کر سکتا، سینیٹر حافظ عبدالکریم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج انکار نہیں کر سکتا، سینیٹر حافظ عبدالکریم

تحفظ ختم نبوت ﷺ اور ناموس صحابہ ہماری دعوت کا بنیادی نکتہ ہے، حافظ عبد الحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
10 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: تحفظ ختم نبوت ﷺ اور ناموس صحابہ ہماری دعوت کا بنیادی نکتہ ہے، یہ دونوں ہی ہمارے ایمان کا جز ولا ینفک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثر یہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے 41 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و تقریب صحیح بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانوں کی صف سے نکل کر وحشی درندہ بن چکا ہے اور اخلاق و تہذیب کا درس دینے والا یہ مغرب اب خود حقوق انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ اسرائیل دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور اس کے اتحادی اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج شخص انکار نہیں سکتا۔ اس پرفتن دور میں بھی جو کچھ حد تک اسلامی اقدار کی احیاء باقی ہے، اس میں علمائے دین کی کاوشیں اور مدارس دینیہ کا کردار قابل فخر اور دل آفریں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وعظ و تبلیغ میں داعین اسلام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ عوام الناس کی اصلاح اور تعلیم و تربیت میں مثبت رویوں کو پروان چڑھائیں اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی منفی سوچ اور عدم برداشت کو کم کرنے میں اپنا بھر پور کردار کریں، اپنے اختلافات میں ادب و آداب اور اپنے اسلاف کے اسلوب کا لازمی طور پر خیال کریں۔

محدث العصر حافظ محمد شریف نے کہا کہ امام بخاری رحمہ اللہ محد ثین کرام میں ایک تابندہ و درخشندہ ستارہ ہیں۔ جنہیں محد ثین کرام میں بہت بلند مقام حاصل ہے۔ ان کی کتاب ”صحیح بخاری شریف“ تمام کتب احادیث میں امتیازی مقام رکھتی ہے۔ جس میں آپ نے بڑی جانچ پھٹک کے ساتھ صحیح احادیث کا خوبصورت مجموعہ ترتیب دیا۔

جامعہ علوم اثر یہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ اثری نے کہا کہ الحاد کے فتنے کے ساتھ آج انکار حدیث کا فتنہ بھی پورے عروج پر نظر آتا ہے، دینی تعلیمات سے صحیح طور پر نا آشنا بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے صرف قرآن ہی کافی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ احادیث نبوی کو نظر انداز کر کے کوئی بھی شخص راہ ہدایت حاصل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں الحاد، جدیدیت، انکار حدیث، مادہ پرستی، توہین صحابہ اور ختم نبوت کے حوالے سے کئی ایک فتنے سر اُٹھا ر ہے ہیں، جن سے ہمیں ہر وقت بیدار رہنا چاہیے۔

مولانا خلیل الرحمٰن جاوید آف کراچی نے کہا کہ مدارس اسلام کی چھاؤنیاں ہیں اور یہاں سے اسلام کے محافظ اور جرنیل پیدا ہوتے ہیں۔ گمراہی و ضلالت سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ تمام نظریات میں ہم اپنے اسلاف کا راستہ اختیار کریں۔ صحابہ کرام اسلام کے اولین پاسبان ہیں، ان کے بارے میں زبان طعن دراز کرنا حقیقت میں ذخیرہ حدیث پر اعتراض کرنا ہے جو کہ اللہ کی وحی پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے۔

ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور فرزند شہید ملت علامہ معتصم الٰہی ظہیر نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر مرزا قادیانی کی موت دنیا کیلئے عبرت ہے اور صحابہ کرام کی گستاخی پر ملک میں سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت کی فلاح رسول کائنات کی اطاعت و فرماں برداری میں رکھی ہے۔

مولانا یوسف پسروری نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام اخلاق و کردار اور دیگر پہلو ہائے زندگی میں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ معاشرے میں باہمی محبت و الفت اور بھائی چارے کو عام کرنے کیلئے اخلاق نبوی کی پیروی حتمی اور یقینی حل ہے۔

مولانا طیب الرحمن زیدی نے کہا کہ انسانیت کا سب سے بڑا ظلم اور نا انصافی اللہ رب العزت کی ذات کے ساتھ شرک کرنا ہے، تو حید کی ترویج معاشرے میں امن وسلامتی اور رحمت الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔

مولانا نواز چیمہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جہاں قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے وہیں پر حدیث کی حفاظت کا بھی ذمہ اُٹھا رکھا ہے۔ قرآن کی طرح حدیث بھی وحی الٰہی ہے اور حدیث کی حجیت مسلمانوں کے ہاں مسلمہ ہے۔

سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق، حافظ عبدالغفور مدنی، مولانا سعد محمد مدنی، مولانا عکاشہ مدنی اور مولانا عمر عبد الحمید نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر جامعہ سے سند فراغت اور مختلف انعامی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد و انعامات تقسیم کیے۔

اس تقریب صحیح بخاری شریف اور جلسہ تقسیم اسناد میں جہلم کے علاوہ تحصیل دینہ، تحصیل سوہاوہ، تحصیل پنڈ دادنخان، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، میر پور آزاد کشمیر، گوجر خان، کلر سیداں، دولتالہ اور دیگر علاقوں سے بھاری تعداد میں لوگوں نے قافلوں کی صورت میں جوق در جوق شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
few clouds
38° _ 38°
40%
1 km/h
منگل
37 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شناختی کارڈ اور ب فارم کی نئی فیس کیا؟

26 جنوری, 2025

سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقع

10 اکتوبر, 2024

احتجاج کی آڑ میں این آر او کو کسی صورت نہیں ملے گا، بلال اظہر کیانی

26 نومبر, 2024

سوہاوہ: یوسی اڈرانہ کا گاؤں ڈھوک باباکالو جدید دور میں بھی بےشمار مسائل کا شکار، حکمران اور منتخب نمائندے غائب

20 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں