مرغی کا گوشت 612 روپے کلو ہو گیا

جہلم: زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 612 روپے کلو ہو گیا۔

زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 5 روپے کم ہو گئی۔ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 406 روپے جبکہ پرچون ریٹ 422 روپے مقرر ہوا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے کمی سے گوشت 612 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 412 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 411جبکہ پرچون ریٹ 427 روپے کلو تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button