مقدمات اور جیلوں کی دھمکیاں ہماری جیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں، راجہ اویس خالد

سوہاوہ: راجہ اویس خالد نے کہا کہ کارکن اپنی الیکشن کمپین جاری رکھے، وقت کم ہے لہٰذا افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں، مخالفین کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینا، کارکنوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔

حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے آزاد امیدوار سابق لیگی ایم پی اے راجہ اویس خالد نے حلقے کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایف آئی آرز اور جیلوں کی دھمکیاں ہماری جیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا، کارکن اپنی جد وجہد جاری رکھیں، میں جلد حلقے کی عوام میں موجود ہوں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button