جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عوامی مقامات پر آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عوامی مقامات پر بغیر کسی معقول وجہ کے مشتبہ سرگرمیوں میں مصروف تھے، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


