Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برمنگھم میں عید ملن تقریب، پوٹھوہاری تہذیب ثقافت و زبان کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے تنظیم کا قیام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برمنگھم میں عید ملن تقریب، پوٹھوہاری تہذیب ثقافت و زبان کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے تنظیم کا قیام

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برمنگھم: زندہ قومیں اپنے کلچر و ثقافت کے ساتھ نہ صرف جڑی رہتی ہیں بلکہ اس کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم بھی رہتی ہیں ایسے ہی برمنگھم کے نواحی علاقہ سٹوربرج (Stourbridge)میں بزم پوٹھوہاراینڈ کشمیر گروپ ون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں میں خطہ پوٹھوہار اور آزادکشمیر سے برطانیہ میں آباد مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی تہذیب و ثقافت اوروطن سےمحبت کا اظہار کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ لیاقت حسین نے احسن طریقہ سے سرانجام دیے۔

اس دوران پوٹھوہاری زبان میں شعر وشاعری بھی کی گئی جبکہ تنظیم کے سربراہ ملک اشفاق،چو ہدری شاہ جہان ،ملک آفتاب سرمد،ملک ارشد،چو ہدری اشتیاق، عابد حسین اور دیگر نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہاری جہاں بھی ہوں اپنی زندگی میں مذاق، کھیل، اور تفریح کا بھی خصوصی مقام رکھتےہیں۔ مختلف موسموں میں میلے اور تہوارات منائے جاتے ہیں جو ان کی زندگی میں رنگ بھرتے ہیں۔ آج ہم اس کھلی جگہ پر اسی وجہ سے ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔

اس موقع پر برطانیہ میں مقیم خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستان اور برطانیہ میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک نئی فلاحی تنظیم کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ جس کا ایک مقصد برطانیہ میں خطہ پوٹھوہار کی تہذیب وثقافت اور زبان کا فروغ ہے اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

خطہ پوٹھوار کی ثقافت ، روایات اور زبان سے برٹش پاکستانی بچے بھی بہت پیار کرتے ہیں اس زبان کی وجہ سے نئی نسل کا اپنے ملک اور کلچر کے ساتھ لگاو بڑھ رہا ہے۔ یہاں کے لوگ اپنی زندگی کو مختلف رنگوں میں رنگتے ہیں۔ پوٹھوہاری لوگ اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور ان کی ترقی اور خوشی کو محفوظ کرنے کے لیے محبت اور اتحاد واتفاق کوعظیم اہمیت دیتے ہیں۔ پوٹھوہار کے لوگ محنت کرکے اپنے خاندانوں کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر منتظمین ملک آفتاب سرمد،ملک ارشد ،عابد حسین ،راجہ لیاقت حسین اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عید ملن پارٹی کا مقصد خطہ پوٹھوہار کے باسیوں کو ایک چھتری کے نیچے جمع کرنا تھا تاکہ اجتماعی طور پر اپنی زبان اور کلچر کے ساتھ نئی نسلوں کو جوڑے رکھیں۔

آخر میں منتظمین کی طرف سے پر تکلف کھانے کے ساتھ شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں آباد پوٹھوہار کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے باہمی اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت تھی آج کی محفل اس کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
69%
3 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دے کر امریکا سے نکال دیا گیا

8 مارچ, 2025

حق اور سچ کی جیت ہوئی، سائفر کیس کے فیصلے پر یاسرامتیاز اعوان کا مؤقف آگیا

5 جون, 2024

پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام شارجہ میں محفل قوالی و موسیقی کا انعقاد

2 مارچ, 2024

برطانیہ میں فرسٹ کزنز میں شادی پر پابندی کی تیاری، پاکستانیوں کو دھچکہ

10 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں