جہلم پولیس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم پولیس نے سال 2023 کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل/ اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ،بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں گزشتہ سال کے دوران قتل کے کل مقدمات50درج کئے گئے جن میں ملزمان گرفتار168کئے گئے،اندھے قتل کے کل مقدمات06 درج کئے گئے جن میں22ملزمان گرفتار کئے گئے اور ڈکیتی معہ قتل کا04مقدمات درج کیے گیے،جس میں11ملزمان گرفتار کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میںڈکیتی کے کل14مقدمات درج کئے گئے،جن میں60ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گزشتہ سال میں رابری کے کل مقدمات150درج کئے گئے،جن میں206ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل مقدمات 37 درج کئے گئے،جن میں34ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ریپ کے کل22مقدمات درج کئے گئے،جن میں 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گینگ ریپ کے کل22مقدمات درج کئے گئے،جن میں60ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ سال میں کل1879مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے123مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ سنگین مقدمات میں1050اور 706عدالتی مفروران اور بذریعہ انٹر پول 06اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رائم بر خلاف پراپرٹی میں39گینگز ٹریس کر کے141ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی10کروڑ 05لاکھ 74ہزار 433روپے،جن سے اسلحہ33عدد پسٹل30بور،پسٹل 32بور 2عدد، رائفل12بور2عدد، رائفل07ایم ایم11عدد، پسٹل9ایم ایم1عددجبکہ کل102روندبرآمد کئے گئے،ان ملزمان سے منشیات بھی برآمد کی گئی جس میں1کلو230گرام چرس ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جہلم پولیس نے منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا،منشیات کے752مقدمات درج کر کے767ملزمان گرفتارکئے جن کے قبضہ سے چرس564کلو209گرام ہیروئن 68کلو423گرام، آئس2کلو35گرام، افیون 19کلو750گرام اور شراب کی6081بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 1عدد چالو بھٹی بھی قبضہ میں لی گئی۔

جہلم پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ کے562 مقدمات درج کر کے566ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے پسٹلز418عدد، ریوالور 13عدد،رائفل58عدد،کلاشنکوف25عدد گنز55عدد،چاقو /خنجر /مکا11عدد اور4364روندز برآمد کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ قمار بازی کے44مقدمات درج کر کے309ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے کل ریکوری 14لاکھ 74ہزار812روپے، 232عددموبائل فونز، کاریں 5عدد، مرغ31عدد،پسٹل 1عدد، موٹرسائیکل 43عدد،رکشہ1عدد اور آلات قمار بازی برآمد کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس میں مکمل چالان کی شرح82فیصد رہی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل44467چالان کر کے1کروڑ 38لاکھ 10ہزار 550روپے کا جرمانہ کیا گیا،جہلم پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات133952نے استفادہ کیا۔

ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت217کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہوئے گزشتہ سال میں بذریعہ شکایات سیل 3304کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم کے تھانہ سوہاوہ،تھانہ دینہ، تھانہ سٹی،تھانہ سول لائینز،تھانہ سٹی،تھانہ منگلا کینٹ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ پنڈدادنخان کو سیپس پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جدید طرز کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ فرینڈز آف پولیس اور پولیس انٹرن شپ میں232 نوجوانوںنے ابھی تک خود کو رجسٹر کر کے جہلم پولیس کے ساتھ کام کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے1261شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے، اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے پر 1460 پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ 565 پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت نقد انعام سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button