پی ایم ڈی سی مائینر یونین الیکشن مہر جعفری گروپ نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی مائینر یونین الیکشن مہر جعفری گروپ نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا، مہرجعفری گروپ نے 13اور مرزا ضمیر گروپ نے 1سیٹ پر کامیابی حاصل کی، مہر جعفری گروپ کے مرزا فاروق بھٹہ جنرل سیکرٹری اور مرزا ضمیر گروپ کے ملک اویس عظمت صدر منتخب ہوئے، مزدور لیڈر حاجی چوہدری عبدالغفور نے الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مائینر یونین الیکشن میں (مہر جعفری گروپ، مرزا ضمیر گروپ اور ملک معزل) تین گروپوں نے حصہ لیااور مہر جعفری گروپ نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن حاجی چوہدری عبدالغفور نے رزلٹ پیش کیا، مائینر یونین کے الیکشن میں کامیاب مہرجعفری گروپ نے 13مرزا ضمیر گروپ نے 1سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔

الیکشن جیتنے والے امیدواروں میں مہر جعفری گروپ کے چیف آر گنائزر ظفراقبال نے210 ، مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت نے207 ، مہر جعفری گروپ کے سینئر نائب صدر ملازم حسین نے 227 ، نائب صدر اول راجہ غلام صفدر شمی نے 229 ، نائب صدر دوئم اعظم بیگ نے224 ، سوئم صدر راجہ نعیم پرویز بھولا نے213 ، جنرل سیکرٹری مرزا فاروق بھٹہ نے 206 ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم سلطان نے211 ، رابطہ سیکرٹری اعظم پراچہ نے 221 ، اسسٹنٹ سیکرٹری محمد مختار احمد نے 215 ، آفس سیکرٹری عاطف جمال نے221 ، خزانچی ملک محمد اعظم کھوکھر کریلا نے232 ، پروپگنڈہ سیکرٹری جمشید مغل نے219 اور انفارمیشن سیکرٹری وقار ریحان نے215 ووٹ حاصل کیے۔

مہر جعفری گروپ نے پہلی پوزیشن، مرزا ضمیر گروپ نے دوسری پوزیشن اور ملک معزل الحسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button