حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد جیت گئے

جہلم: انتخابات 2024 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، حلقہ پی پی 26 کے تمام 242 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔

جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد 60 ہزار 181 ووٹ لے کر جیت گئے۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ناصر محمود للِہ 54 ہزار 574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمران حیدر 11817 ووٹ لے کر تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل 10864 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button