جہلم: ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نےمنشیات کے مقدمہ نمبر283/23 بجرم CNSA 9-(i)3-D تھانہ سٹی جہلم کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرمہ نازیہ بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے مجرمہ نازیہ بی بی کو14سال قید محض اور4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرمہ کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔
جہلم پولیس کی موثرتفتیش وپیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نے لیڈی منشیات فروش کوسزاسنادی.
ملزمہ نازیہ کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.
ملزمہ سے اپریل 2023 میں تھانہ سٹی جہلم کے علاقہ میں 5 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی تھی.#PunjabPolice #Jhelum pic.twitter.com/vEqxQCI6n3
— RPO Rawalpindi (@Rporwp) November 18, 2023
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔


