گریٹر مانچسٹر/ بولٹن: اولڈہم ٹاؤن سینٹر کے عین وسط میں 2000 تک نئے مکانات اور نئی عوامی جگہیں بنانے کیلئے اولڈہم کونسل کے منصوبے کیلئے حکومتی فنڈنگ سے بڑی رقم محفوظ کی گئی ہے۔
گرانٹ فنڈنگ گریٹر مانچسٹر کے کسی بھی مقامی حکام کو دی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے اس ٹاؤن سینٹر میں تین اہم سائٹس کو نئے، پائیدار، مختلف اقسام اور سائز کے گھروں کے لیے آزاد کرنے کی طرف جائے گی۔
اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ نے کہا ہے کہ یہ شاندار خبر ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کو ہمارے نئے ٹاؤن سینٹر کیلئے منصوبوں پر بھروسہ ہے۔