Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: موٹروے پولیس مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، ڈی ایس پی چوہدری عمران محمود
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: موٹروے پولیس مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، ڈی ایس پی چوہدری عمران محمود

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈی ایس پی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کی جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین، چوہدری ظفر نور، صائمہ سحر، مقصود احمد نقیبی، چوہدری دانیال عابد اور چوہدری تصور حسین شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری عمران محمود نے صحافتی برادری کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور عوام کو درست معلومات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ-2 زاہد نزیر وریا (پی ایس پی) کی ترجیحات کے مطابق موٹروے پولیس پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ڈی ایس پی عمران محمود کا کہنا تھا کہ سیکٹر کمانڈر کا واضح ویژن مسافروں کو محفوظ، پُرسکون اور بااعتماد سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، اور اسی ویژن کے تحت موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار ہمہ وقت پیٹرولنگ پر مامور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی، غیر محتاط ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، سائیڈ مرر نہ ہونے اور ایک موٹر سائیکل پر تین افراد کے سفر کرنے سمیت بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں کیونکہ معمولی سی غفلت بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈی ایس پی عمران محمود نے واضح کیا کہ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ٹریفک کو منظم رکھنا اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ کسی بھی مسافر کی ہیلپ کال پر فوری مدد فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماتحت افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی، برداشت اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت کی روشن مثال بن کر سامنے آئے۔ اس موقع پر موٹروے انسپکٹر صعیب قریشی، انسپکٹر طاہر شہزاد اور ایڈمن آفیسر چوہدری اللہ دتہ بھی موجود تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

معرکہ حق؛ دینہ میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے ریلی نکالی گئی

5 مئی, 2026

سوہاوہ: پولیس عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیتی ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا

15 جولائی, 2025

جہلم: معروف سینئر صحافی چوہدری مہربان حسین کا بھتیجا رشتہ ازدواج میں منسلک

29 اکتوبر, 2023

للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک بنوائیں ورنہ لوگ موٹروے بند کر دیں گے، مشتاق احمد کی پنجاب اسمبلی میں حکومت پر تنقید

22 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں