Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس، وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس، وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کا اعلان

احسن وحیدیاسر فہمید
احسن وحید
یاسر فہمید
23 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر بار احسن حمید للہ نے کی۔

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد وکلاء برادری کو درپیش مسائل، آئندہ کے لائحہ عمل اور مختلف بارز کے درمیان روابط کو بہتر بنانا تھا۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں سرفہرست آئندہ بار انتخابات کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ تھا، جس میں تمام متعلقہ بارز کا فعال کردار ہوگا۔ اس اقدام کو شرکاء نے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

مزید برآں وکلاء ویلفیئر فنڈ کے لیے وکالت نامہ پر 200 روپے کی فیس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ مستحق وکلاء کی مالی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس میں گوجرخان میں نئے کورٹ کمپلیکس کی جلد از جلد تعمیر کے لیے اقدامات اٹھانے اور متعلقہ اداروں سے روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کے لیے بھی اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ سابق صدر سوہاوہ بار چوہدری زبیر کو اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا، جبکہ تمام بارز کے سیکرٹریز کو اس کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے تاکہ معاملے پر موثر نگرانی اور عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وکلاء ویلفیئر فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، جس سے بیمار، معذور یا وفات پا جانے والے وکلاء کی مالی مدد کی جائے گی، بشمول کفن دفن کے اخراجات۔ اس تجویز کو تمام شرکاء نے بھرپور سراہا۔ ہائیکورٹ بار کے آئین میں ضروری ترامیم کے لیے جلد ایک جنرل باڈی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس کی میزبانی ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک خلیل اعوان نے خوش اسلوبی سے کی، جن کی انتظامی صلاحیتوں کو شرکاء نے خوب سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور افواج پاکستان کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تمام شرکاء نے اس اہم اجلاس کو وکلاء کی یکجہتی اور مسائل کے حل کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے صدر اور جنرل سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار

22 دسمبر, 2023

آزاد کشمیر انتخابات؛ 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، مہر محمد فیاض

6 جولائی, 2026

بڑاگواہ میں سجا فلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ، پنجاب بھرسے نامور کھلاڑیوں کی شرکت

21 جولائی, 2024

حادثات سے بچاؤ کے لیے خود ساختہ یو ٹرن اور روڈ کراسنگ کو بند کرنا ضروری ہے، صباء سحر

28 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں