دینہ میں موٹرسائیکل سوار روڈ کراس کرتے ہوئے بھینس سے جا ٹکرایا، شدید چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی نعش آر ایچ سی دینہ منتقل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ بائی پاس روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد وقاص ولد محمد جاوید سکنہ بائی پاس دینہ کسی کام کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ روڈ کراس کرتے ہوئے اچانک بھینس سامنے آ گئی۔

موٹرسائیکل سوار نوجوان بھینس کے ساتھ زور دار ٹکر کے بعد نیچے جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد وقاص کی میت کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا، لواحقین کو اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔


