اپنی زندگیاں شریعت مصطفیٰﷺ کے تابع گزارنا ہوں گی، پیر محمد اجمل رضا قادری

کھیوڑہ: معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری کی جوتانہ ہاؤس پنڈدادنخان آمد، علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری کی آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، مفتی بشیر احمد کرم، مولانا عبدالرحمٰن ضیاء، کرنل (ر) زاہد شیرازی، راجہ افتخار احمد شہزاد اوردیگرنے ویلکم کیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے61 کی خصوصی دعوت پر معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری کی جوتانہ ہائوس پنڈدادنخان آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بندہ اپنی زندگی میں اللہ پاک کی رضا کا غالبا کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے بردباری عطا کرتا ہے، اطمینان قلبی عطا کرتا ہے، اس کی طبیعت میں ٹھہرائو پیدا ہوتا ہے۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ اپنی ذات کے اور ذاتیات کے معمالات سے تھوڑا سا اٹھ کے سوچا جائے، اس میں اللہ تعالی نے اطمینان قلبی رکھا ہے، اس میں قرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اصحاب رحمتہ اللہ سے ایک شخص نے پوچھا تھا کہ بے سکون بڑا رہتا ہوں آپ نے فرمایا جس سے نیکی کر مگر اسے پتہ نہ ہو کہ میرے ساتھ کون نیکی کر رہا ہے، اللہ تعالی تیرے دل کو سکون عطا فرماتا ہے۔

اس موقع پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ، مفتی بشیر احمد کرم، مولانا عبدالرحمٰن ضیاء، معروف ثنا خوان سید صداقت عباس شاہ، مدثر خان آفریدی، کرنل (ر) زاہد شیرازی، راجہ افتخار احمد شہزاد، ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین کھیوڑہ، چوہدری مسعود کھوتھی، چوہدری افضل جوتانہ، ماسٹر اشرف ہرن پور اور علاقے بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ودیگر تمام مکتب وفکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

آخر میں علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button