جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جہلم کے نواحی علاقہ چوٹالہ میں بشیر احمد نے فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد جانے کی غرض سے گھر کا دروازہ کھولا تو دو مسلح ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے، ملزمان نے بشیر احمد اور اسکی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بشیر احمد کو فائرنگ اور اور کی بیوی کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کیا اور 10 ہزرا روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مضروب نے ایک ملزم کی شناخت اشتیاق کے نام سے کی ہے جو ان کے گاؤں کا رہائشی ہے اور دوسرا ملزم نامعلوم ہے، زخمی میاں بیوی کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button