پنڈدادنخان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کندوال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ کیمپ 18 مئی بروز اتوار ریحان ہاؤس کندوال میں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا، جس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا اور ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔
میڈیکل کیمپ کی نگرانی معروف روحانی و دینی رہنما شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کر رہے ہیں۔ کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز اپنی خدمات پیش کریں گے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن، جو سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی فلاحی تنظیم ہے، ملک بھر میں گزشتہ کئی برسوں سے تعلیم، صحت، صاف پانی، روزگار اور دیگر فلاحی شعبہ جات میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کا مقصد عوامی خدمت، خصوصاً پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


