Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ سب سے بہترین ماڈل ہے، بیرسٹر عمران حسین، ناز شاہ ایم پیز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ سب سے بہترین ماڈل ہے، بیرسٹر عمران حسین، ناز شاہ ایم پیز

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بریڈفورڈ: آستانہ عالیہ نقیبیہ کے زیر اہتمام بریڈفورڈ ٹاؤن ہال کے باہر میلاد مصطفی ﷺ کی شاندار محفل منعقد کی گئی جس میں ممبران پارلیمنٹ ، بشپ آف بریڈفورڈ ، ڈپٹی لارڈ میئر اور کونسلرز کے علاوہ مختلف مذاہب کے افراد نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر ناز شاہ ایم پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں نبی اکرمﷺ کی تعلیمات اور ان کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے سب سے بہترین ماڈل ہے آپﷺ کی سیرت طیبہ کے اخلاقی پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

آل پارٹی کشمیر کے پارلیمانی چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے خطاب کرتے ہوئے بریڈفورڈ کو مذہبی رواداری اور یکجہتی کا ایک عظیم شہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بریڈفورڈ تمام قومیتوں کا بہترین گلدستہ اور اس صدی کا قابل فخر شہر ہے، جہاں یکجہتی کی عظیم مثالیں ہیں، اس شہر میں دنیا بھر میں جہاں بھی ناانصافی اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہوا بریڈفورڈ کی کمیونٹی نے متحد ہو کر آواز بلند کی۔ میلاد النبیﷺ کے پُر مسرت موقع پر بریڈفورڈ میں امن و محبت کا پیغام دیا جا رہا ہے، انہوں نے منتظمین کو اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر شفیق، جمعیت تبلیغ الاسلام اور آستانہ عالیہ نوشاہیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ احسن شاہ شرافت نوشاہی، بشپ آف بریڈفورڈ ٹوبی ہاورتھ ،صوفی خواجہ محمد اسد اللہ شاہ، خواجہ صوفی نقیب الرحمٰن شاہ، آستانہ عالیہ نقیبیہ کے جاوید قادر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا گیا، آپ ﷺ کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔

موسم خراب ہونے کے باوجود تقریب میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ نوجوان نعت خوانوں نےخوبصورت انداز میں بحضور خاتم النبیین ﷺ کلام پیش کر کے تقریب کو روح پرور بنا دیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
70%
جمعرات
33 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
31 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

19 اکتوبر, 2024

نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ

5 مئی, 2024

بریڈ فورڈ، مقامی انتخابات کے لیے آزاد گروپ کی تشکیل، سابق کونسلرز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل

19 فروری, 2024

وہ ویب سائٹس جہاں سے خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے باآسانی اپلائی کیا جا سکتا ہے

25 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں