Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلمان رنجشیں ختم کرکے باہمی احترام و محبت کو فروغ دیں، ڈاکٹر حماد لودھی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلمان رنجشیں ختم کرکے باہمی احترام و محبت کو فروغ دیں، ڈاکٹر حماد لودھی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر / بولٹن: یوکے اسلامک مشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حماد لودھی نے کہا ہے کہ اسلام نے زندگی کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے احترام انسانیت کے سنہری اصولوں کے تحت تعلیمات عطا کی ہیں جو زندگی میں حسن اور توازن پیدا کرنے کی ضمانت دیتی ہیں۔ اسلام کا فلسفہ انسانی حقوق دیگر مذاہب سے ممتاز ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ویسٹ کے دورہ کے دوران بولٹن برانچ کے زیر اہتمام مشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال اور توازن کا درس دیتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر معاشرتی اور سیاسی نظام انسانی حقوق کے احترام اور رفعت کی یہ نظیر پیش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی ناانصافی اور تعصب سے آج کا مسلمان انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے جس کی بنیادی وجہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا نہ ہونا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جس سے اسلام دشمن عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ آپس کی نفرتوں اور رنجشوں کو ختم کرکے باہمی احترام ، محبت اور یگانگت کا جذبہ پیدا کریں تاکہ برطانیہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کا مستقبل سنوارا جا سکے۔

انہوں نے برطانوی مسلمانوں کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کم و بیش چالیس لاکھ مسلمان آباد ہیں انہیں چاہئے کہ وہ برطانیہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لیں تاکہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں بلکہ عالمی معاملات میںیہاں کی سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں پر اثرانداز ہو سکیں۔

انہوں نے کہا بعض سیاسی رہنماؤں نے یہاں کی سیاست سے بدظن ہو کر الگ تھلگ رہبے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے جو ہرگز درست نہیں انہیں اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

نارتھ زون کے صدر مولانا اقبال نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر یہاں پر مقیم مسلمانوں کو اپنی دینی ذمہ داریاں پوری کرنے اور غیرمسلم آبادی تک اسلام کی دعوت پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک مشن کا ماننا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور وہ اس کی وکالت کرتی ہے کہ اسلامی تعلیمات کا سیاست اور ریاستی وجود سمیت زندگی کے تمام معاملات میں اطلاق ہونا چاہئے۔

جماعت اسلامی برطانیہ کے سابق کنوینر راجہ عارف خان نے کہا کہ اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کا سب سے بڑا ضامن ہے اور اسلامی تعلیمات کی خوبصورتی کا راز یہی ہے کہ وہ فرد اور معاشرے کو یکساں طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اگر آج مسلمان اسلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کی پیروی کریں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل نہ کرسکے۔

انہوں نے اسلامک مشن کے صدر ڈاکٹر حماد لودھی کی بولٹن آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بولٹن برانچ اگرچہ نئی ہےمگر مختصر عرصے میں ڈاکٹر حماد لودھی جس طرح برانچوں میں اپنے ساتھیوں کا اضافہ کر رہے ہیں وہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے اور ساتھیوں کی اپنے مقصد سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
41%
2 km/h
پیر
30 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

16 جون, 2024

دنیا بھر میں بدترین جنسی استحصال میں ملوث پاکستانی نژاد کو 17 سال قید کی سزا

29 اگست, 2024

پاکستان کی خوشحالی کیلئے قائداعظم کے وژن پر عمل درآمد کرنا ہوگا، آمنہ بلوچ

16 اگست, 2024

انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے اللہ کریم نے اپنی معرفت اور پہچان سے نوازا، امیر عبدالقدیر اعوان

20 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں