ڈپٹی کمشنر جہلم کا اولڈ جی ٹی روڈ کا دورہ، گرین بیلٹ کے کام کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اولڈ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے گرین بیلٹ کے کام کا جائزہ لیا، گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے گرین بیلٹ کی خوبصورتی کے لیے اولڈ جی ٹی روڈ پر آئی لو جہلم کی مانومنٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ مانومنٹ کے کام کو زیادہ دلکش اور خوبصورت بنایا جائے تاکہ یہاں سے گزرنے والے لوگوں پر اچھا تاثر پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button