پاکستان میں انتخابات عالمی مبصرین کی زیرنگرانی کرائے جائیں، ملک نعیم

وٹفورڈ: پاکستان کے عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات عالمی مبصرین کی نگرانی کرائے جائیں تاکہ ملک مزید کسی بحران کا شکار نہ ہو ۔

ان خیالات کا اظہار ٹیکساس سے ممتاز بزنس مین،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک نعیم اختر نے امریکہ سے برطانیہ پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ملک نعیم اختر نے کہا انتخابات حصول مقاصد کا ذریعہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ پاکستان میں سلیکٹڈ حکومتیں پاکستان کو خوشحال نہ بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ حکومتیں غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر پاکستان کی وحدت و سالمیت سے کھیلتی رہی ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ مگر یہ ملک مقروض ہے ۔ یہ مسائل اسی صورت میں حل ہوسکتے ہیں جب ملک میں عام انتخابات عالمی مبصرین کی نگرانی میں صاف و شفاف ہوں ۔

ملک نعیم اختر نے کہا اگر پاکستان کے عوام گھاس کھا کر ملک کو ایٹمی قوت بنا سکتے تو ملک کو قرضوں سے نجات سے بھی دلا سکتے ہیں ۔ اس کے لیے مخلص قیادت کی ضرورت ہے ۔

ملک نعیم اختر نے کہا یہ بڑا المیہ ہے کہ فوج اور سیاستدان ایک پیج پر نہیں ہیں ۔ ملک میں عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔پی ٹی آئی اور ہم خیال جماعتوں کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے۔مسائل کے حل کیلئے مخلص اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button