Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سعودی عرب میں پاکستانی شہری سمیت 7 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے سرقلم کردیے گئے جس کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حولے سے بتایا کہ بدھ کو سزائے موت پانے والے 5 افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی صوبے عسیر میں یمن کے شہریوں یحییٰ لطف اللہ، علی عاذب، احمد علی اور سالم نہاری کے سر قلم کیے گئے، چاروں ملزمان پر حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی جس کے بعد رواں سال اس جرم میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب ایمفیٹامائن سے تیار ہونے والی منشیات ’کیپٹاگون‘ کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جو کہ جنگ سے متاثرہ شام اور لبنان لائی جاتی ہے۔

سعودی حکام نے گزشتہ برس وسیع پیمانے پر انسداد منشیات مہم شروع کرتے ہوئے چھاپے اور گرفتاریاں کی تھیں، 2 سال قبل منشیات کے مقدمات میں سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد سے ملک میں منشیات کے اسمگلرز کی سزاؤں پر عملدرآمد میں تیزی آئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو قتل میں ملوث 2 سعودی شہریوں کے بھی سر قلم کیے گئے ہیں۔

1990 سے دنیا بھر میں سزائے موت کا ریکارڈ مرتب کرنے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2023 میں چین اور ایران کے بعد سعودی عرب قیدیوں کو سزائے موت دینے والا بڑا ملک تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں سعودی حکومت کی جانب سزائے موت کے استعمال کو غیر ضروری اور عالمی منظر نامے پر ملک کو جدید ریاست کے طور پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے منافی قرار دے کر متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔

تاہم سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سزائے موت ضروری ہے اور مدعا علیہان کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا تمام تر عمل مکمل ہونے کے بعد ہی سزا پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی کمیونٹی مذہبی اور ملی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کرے، مقررین

4 دسمبر, 2024

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے نئی پالیسی تیار

28 مارچ, 2024

کزن میرج سے بچنے کیلئے پاکستانی لڑکی امریکی فضائیہ میں بھرتی ہوگئی، ماں باپ چھوٹ گئے

12 دسمبر, 2023

پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والی پٹرول مشق میں گولڈ میڈل جیت لیا

13 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں