Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اٹلی میں موجود پاکستانیوں کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ، اعلان ہوگیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اٹلی میں موجود پاکستانیوں کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ، اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اٹلی میں موجود پاکستانیوں کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی اور سابق اطالوی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی میں موجود ایک لاکھ پاکستانیوں کو قانونی شہریت دی جائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے سابق سفیر اینڈریاس فیرریز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور اٹلی کے درمیان سماجی اور امیگریشن کے معاملات کو بہتر کر رہے ہیں، اٹلی یورپی یونین میں تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں سے تقریباً ایک لاکھ کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔

اپنی اہلیہ البانا فیرریز کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سابق اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان قرض کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے، یہ 100 ملین یورو کا معاہدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی زیتون کے تیل کی پیداوار اور ہمالیہ میں گلیشیئرز کی نقشہ سازی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اٹلی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کر رہے ہیں، گزشتہ سال ہم نے پاکستان سے سیاحت، تعلیم اور کاروبار کی غرض سے اٹلی جاںے والوں کے لیے 15 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔

پاکستان میں گزارے اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطالوی سفیر کی اہلیہ البانا فیرریز نے کہا کہ یہ چار سال بہت اچھے گزرے، جب مجھے خبر ملی کہ ہم پاکستان آرہے ہیں تو میں پرجوش ہوگئی کیونکہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، میرے شوہر نے مجھے یقین دلایا کہ ہمارا بہت اچھا وقت گزرے گا، چار سالوں میں کئی پاکستانی بزنس ویمن سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ دوستی کی ایک طویل فہرست ہے۔

اطالوی سفیر اینڈریاس کا کہنا تھا کہ جب میں چار سال پہلے یہاں پہنچا تھا تو کوویڈ شروع ہو رہا تھا، پچھلے سال ہم کوویڈ سے پہلے کی مساوات سے بہت آگے نکل آئے تھے۔ ہمارے پاس دو ارب یورو کی تجارت ہے۔ پاکستان کے پاس 300 ملین کا سرپلس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اچھی ہے، لیکن یہ صلاحیت سے میل نہیں کھا رہی، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور اٹلی کی سالانہ تجارت 4 سے 5 بلین یورو ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کا دفتر کھولا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ ایجسنی تکنیکی دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو شاندار فروغ دے گی، پاکستان کے مرکزی بینک کے ساتھ ہم نے جو کام کیا ہے اس کی بدولت ہم تمام ترسیلات اٹلی سے قانونی ذرائع سے پاکستان لاسکتے ہیں، پاکستان کے لیے ترسیلات زر تقریباً ایک بلین یورو ہیں جو آپ کے بیرون ملک موجود پاکستانی واپس بھیج رہے ہیں۔ وہ اٹلی میں اضافی جی ڈی پی بھی بنا رہے ہیں۔

البانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سی چیزیں مشترک ہیں، سب سے پہلے میں اس بات کی بہت تعریف کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستانی اپنی فیملی کو پہلے رکھتے ہیں، اٹلی میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہمارا اور آپ کا پاستا اور کھانا کھانے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ ہم آپ کے جیسے ہی ہیں اور آپ کی طرح اپنے کھانے سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اطالوی ڈیزائنر سٹیلا جین پوری دنیا میں مشہور ہیں اور وہ میلان فیشن ویک کے لیے شمالی علاقہ جات کی کڑھائی کا استعمال کر رہی ہیں۔ اٹلی میں دستکاری کے مقابلے میں کڑھائی کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
77%
1 km/h
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
23 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

انسانیت کی خدمت میرا نصب العین ہے، چوہدری بشیر احمد آرائیں

26 فروری, 2024

یو اے ای ویزا؛ جنوری 2025 میں پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے؟

3 جنوری, 2025

یورپی یونین کے خصوصی ایلچی اور پاکستانی وزیرخارجہ کی ملاقات

1 فروری, 2024

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مڈل ایسٹ انرجی 2025 کے 49 ویں ایڈیشن کا انعقاد، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

11 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں