جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل پرغیرنمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق سول لائینز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طلحہ کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد طلحہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدخضر حسن کو گرفتار کر لیا،ملزم موٹر سائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔