Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مانچسٹر پولیس کو گزشتہ آٹھ سال سے شہزاد غفور نامی ملزم کی تلاش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مانچسٹر پولیس کو گزشتہ آٹھ سال سے شہزاد غفور نامی ملزم کی تلاش

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن: شہزاد غفور جو مانچسٹر کا رہائشی ہے،کو گریٹر مانچسٹر پولیس گزشتہ آٹھ سال سے تلاش کررہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پولیس کے ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک میں مطلوب ہے، ملزم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس پر غیر قانونی طور پر ڈرائیونگ کرنے کے علاوہ منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے الزامات ہیں۔

شہزاد غفور آٹھ سال قبل ایک موٹر وے پر تیزی کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہاتھا کہ پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور فضا سے ہیلی کاپٹر سے اس کی فوٹیج بھی لی ،وہ جس تیزی کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہیلی فیکس کی طرف جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور الٹ گئی۔

اس کے ساتھ ایک خاتون اور دو بچے بھی سفر کر رہے تھے، جب اس کو گاڑی سے نکالا گیا تو گاڑی سے خاتون اور دو بچوں سمیت £80000 سے £100000کے درمیان نقدی برآمد ہوئی۔ نوٹوں پر ہیروئن، کوکین اور ڈرگ کے نشانات بھی موجود تھے۔ فوٹیج میں کار کی رفتار کو بھی دکھایا گیا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا ،شہزاد غفور پر دھوکہ دہی، جائیداد پر قبضے، خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کئے گئے۔

اس کے علاوہ ملزم پر نومبر 2013میں مانچسٹر کے علاقے ویدگنٹن سے ایک گاڑی کی تلاشی لینے کے دوران £245000مالیت کی ڈرگ برآمد ہوئی تھی مئی 2014 میں اس نے خطرناک ڈرائیونگ کا جرم قبول کیا اسے دیگر الزامات کے سلسلے میں آئندہ سال فروری میں عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگیاجس پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کر دیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم مختلف قسم کا حلیہ تبدیل کرنے کے علاوہ بوگس ناموں کے ساتھ رو پوش ہے ،وہ نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی مطلوب افراد میں سے ایک بتایا گیا ہے۔ 2016میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ غفور کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہالینڈ میں محمد شہزاد، اندول غفور، ندیم احمد اور ندیم جاوید سمیت مختلف ناموں کا استعمال کر کے رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں اس کی گرفتاری کیلئے یورپین وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ این سی اے کی ویب سائٹ پر اسے 5 فٹ 11انچ، درمیانی ساخت کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اس کے دائیں گال پر جیب کا نشان ہے اور اس کی ناک کے دائیں حصے پر نشان ہے، اور اس کے دائیں ہاتھ کے اوپر دوسرا نشان ہے، اس کی عمر 37سال بتائی جاتی ہے لیکن اس نے 41سال ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کا تعلق ویلی رینج، لانگ سائٹ اور برنیج مانچسٹر کے ساتھ ویسٹ یارکشائر اور ہالینڈ سے بھی بتایا گیا ہے ، تلاش جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

متاثرین فلسطین کیلئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، زاہد حسین

22 اکتوبر, 2023

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، عامر آفتاب قریشی

22 مارچ, 2024

اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی

5 اگست, 2024

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا "مینگو فیسٹیول” کا انعقاد، درجنوں اقسام کے آموں کی نمائش

7 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں