Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 440 افراد کی چیکنگ، اشتہاری مجرم سمیت 2 ملزمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 440 افراد کی چیکنگ، اشتہاری مجرم سمیت 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 14 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 440 افراد، 177 گھروں اور 13 ہوٹلوں و بس اسٹینڈز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 32 بور ریوالور بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اسی دوران پولیس نے بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، جو کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم افراد یا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

ترجمان کے مطابق بروقت اطلاع نہ صرف کسی بڑے جرم یا ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روک سکتی ہے بلکہ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے مزید کہا ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جہلم پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائی، بہاولپور میں شہری کو کچلنے والا ٹرالا ڈرائیور گرفتار

18 مارچ, 2026

جہلم میں پاک آرمی فری ویٹرنری کیمپ اور آگاہی سیمینار کا انعقاد

27 اپریل, 2024

پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ کی انٹری

26 ستمبر, 2024

ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

19 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں