جہلم: ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے560گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے۔


