دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، 2 افراد شدید زخمی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں سلطانیہ ہوٹل ڈومیلی موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 37 سالہ آصف ولد ادریس اور 60 سالہ طفیل ولد بخش سکنہ فیصل آباد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button