Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخی حد تک کم ہو گئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخی حد تک کم ہو گئیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں حالیہ برسوں میں مہنگائی اور بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کو سولر پینلز کی مدد سے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر مجبور کیا اور اب اس رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈی ڈبیلو کی رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے تک گھروں یا نجی عمارات کی چھتوں پر سولر پینلز لگوانا انتہائی مہنگا حل تھا لیکن اب بے تحاشا سپلائی کے باعث سولر پینلز کی قیمتیں پاکستان میں اپنی تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم روزانہ اوسطاﹰ چار کلو واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے، جو ماہانا أوسط میں 120 یونٹ بنتے ہیں۔ گزشتہ برس کی نسبت اب پاکستان میں پانچ کلو واٹ کے سولرسسٹم کی قیمت دو لاکھ پندرہ ہزار روپے تک جبکہ دس کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت چار لاکھ تیس ہزار روپے تک گر گئی ہے۔

پاکستان میں عمومی طور پر سولر سسٹم دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک آف گرڈ سسٹم اور دوسرا آن گرڈ سسٹم۔ آف گرڈ سسٹم کا مطلب ہے کہ جو سولر انرجی کسی صارف کا سولر سسٹم بنا رہا ہوتا ہے، وہ اس کے گھر میں ہی استعمال ہو جاتی ہے۔ اس استعمال کا انحصار کسی رہائش گاہ میں موجود بجلی سے چلنے والے آلات پر ہوتا ہے۔ زیادہ تر آف گرڈ سولر سسٹم دن کے وقت ایک خاص مقدار میں اضافی بجلی پیدا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔

آن گرڈ سولر سسٹم پی وی پینل سسٹم کے ذریعے کسی گرڈ سے منسلک ہوتا ہے، جو شمسی توانائی سے بجلی کی اضافی یومیہ پیداوار مقامی گرڈ کو منتقل کر دیتا ہے اور یوں متعلقہ کمپنی اس صارف کو اس کے بدلے ادائیگی کرتی ہے۔

سولر پینلز کے کاروبار سے وابستہ راولپنڈی کے رہائشی صدیق حسین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”کوئی بھی سولرسسٹم لگانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ اس گھر میں بجلی کی کھپت کتنی ہے؟ پھر پیداوار کے بعد ضرورت کے مطابق بجلی گھر میں استعمال ہو جاتی ہے اور جو باقی بچتی ہے، وہ واپڈا یا اس جیسے کسی بھی ادارے کو فروخت کر دی جاتی ہے۔ اس کے لیے ایک میٹر الیکٹرک کمپنی کے گرڈ سے جڑا ہوتا ہے۔‘‘

صدیق حسین کے مطابق، ”گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے اور یہ رجحان ابھی جاری ہے، حالانکہ دوسری طرف ملک میں انورٹرز اور بیٹریوں کی قیمتیوں میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘

کامل خان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے دو سال پہلے اپنے ہاں ایک سولر انرجی سسٹم 25 لاکھ روپے میں لگوایا تھا اور اب ویسا ہی سسٹم مارکیٹ میں آدھی سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔

کامل خان کا کہنا تھا، ”میرے سولر سسٹم لگوانے کی وجہ مہنگی بجلی اور ماہانہ ستر یا اسی ہزار روپے تک کے بل بنے تھے۔ اب میرا بجلی کا بل صفر ہوتا ہے۔ لیکن حکومت کو اس بات کے لیے تو جواب دہ بنایا جانا چاہیے کہ ‘نیٹ میٹرنگ‘ کرنے والے صارفین سے وہ جو اضافی بجلی اونے پونے داموں خریدتی ہے، اسے پھر بہت مہنگا کیوں بیچا جاتا ہے؟‘‘

گزشتہ بارہ برسوں سے اپنا سولر پینلز کا بزنس چلانے والے عدنان یوسف نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل ان کا کاروبار زوروں پر ہے اور روزانہ کم از کم بھی چار پانچ نئے آرڈر مل جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”پاکستان میں سستے سولر پینلز کی کئی وجوہات ہیں۔ چین دنیا بھر میں سولر پینلز کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ اس نے اپنے ہاں یہ دیکھتے ہوئے پیداوار بہت زیادہ کر دی تھی کہ اس کی برآمدات کی یورپی اور امریکی منڈیوں میں مانگ بہت زیادہ تھی۔ لیکن جب وہاں طلب کم ہوئی تو چینی کمپنیوں نے اپنی ایسی مصنوعات کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کا رخ کرنا شروع کر دیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔‘‘

عدنان یوسف نے مزید بتایا کہ بھارت جیسے ممالک نے بھی اپنے ہاں سولر پینلز کی پیداوار بڑھا دی ہے اور کچھ پاکستانی کمپنیوں نے بھی اب سولر پینلز بنانا شروع کر دیے ہیں۔ ایسے حالات میں مارکیٹ میں سپلائی کی صورت حال اور بھی بہتر ہوتی گئی۔

پاکستان میں کمرشل بینکنگ کے شعبے سے منسلک ماریہ احمد نے اس بارے میں ایک صارف کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ملک میں حالیہ برسوں میں بجلی کے نرخوں میں بےتحاشا اضافہ ہوا، جس کا سبب مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور بجلی تیار کرنے والے اداروں کے ساتھ کیے گئے بہت مہنگے معاہدے بنے۔

ان کا کہنا تھا، ”میرے گھر میں بجلی اور گیس کے ماہانہ بل تقریباﹰ ایک لاکھ روپے تک آ جاتے ہیں۔ پھر گھر کا کرایہ اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی ہیں۔ ایسے میں ابھی تک تو میں سولر انرجی سسٹم نہیں لگوا سکی۔ لیکن جس رفتار سے یہ سستی اور ماحول دوست توانائی پاکستان میں عام ہو رہی ہے، ممکن ہے کہ ہم بھی کبھی نہ کبھی اس سے مستفید ہونے لگیں۔‘‘

ماریہ احمد نے بتایا کہ جن صارفین کے گھروں میں سولر انرجی سسٹم نہیں ہیں، وہ بجلی کے ہر یونٹ کے لیے تین روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔ 2017 کی نیٹ میٹرنگ کا مقصد موجودہ سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ اب لیکن جس تیزی سے سولر انرجی کی پیداوار اور استعمال میں اضافہ ہوا ہے، اس کے پیش نظر نئے نرخ طے کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات کی مجموعی صلاحیت تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں ہرسال اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
32%
3 m/s
منگل
28 °C
بدھ
30 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، اقدام قتل کا ملزم اور امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری گرفتار

26 ستمبر, 2025

جہلم میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

14 مارچ, 2025

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، راجہ اویس خالد

9 مئی, 2024

پٹرول مہنگا؛ جہلم میں چنگ چی کرایوں میں 40 فیصد اضافہ، شہری پریشان

5 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں