انتخابات میں مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے گی، چوہدری اخلاق احمد

اولڈہم: آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابق نائب صدر چوہدری اخلاق احمد نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن عوامی مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئے گی اور قائدمسلم لیگ میاں نواز شریف پاکستان کی کھوئی ساکھ کو بحال کرکے دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری اخلاق احمد نے کہا کہ ماضی میں ملک کی ترقی کو روک کر میاں نواز شریف کی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم آج مہنگائی اور تباہی کی صورت میں بھگت رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔

چوہدری اخلاق احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف کی مقدمات سے بریت حق وسچ کی فتح ہے، انہوں نے کہا تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی موجودہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے کو ختم کرکے نئے صاف و شفاف انتخابات کرا کر اقتدار عوام کی منتخب کردہ پارٹی کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button