پنڈدادنخان: تھانہ جلال پورشریف کی پولیس نے کریالہ جالب میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد نعمان اور شمروز خان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی کاروائیاں تیز کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


