جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سابق صدر اور معروف قانون دان چوہدری لطیف گروپ نے وکلا سے مشاورت کے بعد ملک محبوب عالم کو سال 2026 کے لیے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محبوب عالم نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے مجھے بطور امیدوار صدر نامزد کر کے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کے لیے وہ تمام وکلا بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد اور وکلا برادری کے تعاون سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ ڈسٹرکٹ بار کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور وکلا برادری کی عزت و وقار میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وکلا کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے۔
اس موقع پر وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اور انہوں نے امیدوار کو بھرپور حوصلہ افزائی کی۔


