Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز ہو گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز ہو گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت صوبہ بھر میں گندم خریداری مہم 25-2024 کا آغاز ہو گیا، کاشتکار ہفتہ 13 اپریل سے باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں دینی شروع کر دیں۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق ہفتہ کے روز سے باردانہ ایپ پر درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پی آئی ٹی بی کی باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں وصول کی جائیں گی ، پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بذریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا، باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا، محکمہ خوراک باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کرے گا جبکہ سوموار 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوجائے گی۔

محکمہ خوراک کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں، جہلم سمیت صوبہ بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، کاشتکار بھائیوں سے گندم 3900 روپے فی من کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی جبکہ گندم کی قیمت کے علاوہ ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز ادا کیے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے، پالیسی کے مطابق فلور ملوں، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا اور کاشتکار گندم خریداری مہم کے حوالے سے کسی بھی شکایت پر ٹال فری نمبر080013505 پر اطلاع دیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
69%
3 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خواتین اساتذہ کیلئے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کا فیصلہ

13 اگست, 2024

دینہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

9 مئی, 2025

سوہاوہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں 23 سالہ نوبیاہتا نوجوان قتل

7 مئی, 2024

ریسکیو 1122 جہلم کا مؤثر رسپانس، 7 منٹ کے اوسط وقت میں 102 افراد کو ریسکیو کیا گیا

13 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں