Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈی پی او جہلم کا ڈرائیونگ لائسنس سنٹر دینہ کا دورہ، غفلت و کرپشن کی شکایات پر انچارج معطل، انکوائری کا حکم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈی پی او جہلم کا ڈرائیونگ لائسنس سنٹر دینہ کا دورہ، غفلت و کرپشن کی شکایات پر انچارج معطل، انکوائری کا حکم

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
19 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: ڈی پی او جہلم نے غفلت اور مبینہ کرپشن پر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر دینہ کے انچارج کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا۔ پبلک سروس ڈیلیوری میں غفلت اور مبینہ کرپشن سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر انچارج ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ فیصل محمود کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ مکمل شفاف انکوائری ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے سپرد کر دی گئی۔

ڈی پی او جہلم نے دورے کے دوران پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام، عملے کے رویے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں اور فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عوام کو بلا رکاوٹ، شفاف اور میرٹ پر سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پبلک سروس ڈیلیوری میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک لائسنس سنٹر میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے، انتظار کے اوقات کم کرنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈالر کی قدر کے ساتھ بڑھنے والی اشیا کے نرخ اب کم کیوں نہیں ہو رہے؟

15 اکتوبر, 2023

اہم تبدیلیاں ! شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر

29 جنوری, 2025

پنجاب بار کونسل الیکشن؛ اکرام الحق شیخ 2818 ووٹ لے کر کامیاب، 438 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مار لیا

2 نومبر, 2025

جہلم: تعلیمی اداروں میں بار بار تعطیلات کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں

3 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں