جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم یٰسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عدیل رزاق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button