Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جائیداد کی خریدوفرخت: اوورسیز پاکستانیوں پر کونسی نئی شرط عائد کردی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جائیداد کی خریدوفرخت: اوورسیز پاکستانیوں پر کونسی نئی شرط عائد کردی گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ایف بی آر کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس پر چھوٹ دینے کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

پاکستانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایڈوانس پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع اور چند پراپرٹی ڈیلرز سے بات کی گئی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اگر کوئی بیرون ملک مقیم پاکستانی جائیداد خریدنے یا فروخت کرنے کا خواہشمند ہو تو وہ کیسے ایڈوانس پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ حاصل کر سکتا ہے؟

ایڈوانس پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اوورسیز پاکستانی ٹیکس چھوٹ چاہتا ہے تو سب سے پہلے اس کو ریٹرن فائل کروانا ہوگا جس کے بعد نان ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ (این آر سی) کے لیے آن لائی اپلائی کیا جاسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے لیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیوں وغیرہ جیسے دستاویزات درکار ہوتے ہیں اور اس کے بعد چیف انٹرنیشنل ٹیکسز کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔

اس کے بعد سسٹم میں اس اوورسیز پاکستانی کا ریکارڈ درج ہو جائے گا اور پھر جب کوئی پراپرٹی خریدنا یا فروخت کرنا چاہ رہا ہوگا تو جو بھی اس وقت ریٹرنز جمع کروانے والے اووسیز پاکستانیوں کے لیے جو بھی رعایت ہوگی وہ انہیں خودبخود مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اپ لوڈ کیے جانے کے بعد انہیں ایک عارضی پی ایس آئی ڈی جاری ہو گا اور ریکارڈ اس علاقے کے چیف کمشنر کو بھیج دیا جائے گا اور تصدیق کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران انہیں ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے بتادیا جائے گا کہ وہ اس ٹیکس چھوٹ کے حق دار ہیں یا نہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ جو اوورسیز پاکستانی نان ریزیڈنٹ ڈکلئیرڈ ہیں اور ریٹرنز جمع کرواتے ہیں صرف وہی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

آل پاکستان پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا اکرم نے بتایا کہ یہ نظام پہلے سے ہی چل رہا تھا صرف اب اس کا طریقہ کار تھوڑا واضح کر دیا گیا ہے تاہم یہاں ایک چیز کو واضح کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہر دوسرا فرد ٹیکس پر چھوٹ کی بات کر رہا ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

رانا اکرم نے کہا کہ ’ٹیکس پر چھوٹ نہیں دی جارہی بلکہ اس سے آن لائن ریٹرنز جمع کروا کر نان ریزیڈنٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جاسکے گا کیوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان آکر یہ کام کروانا مشکل ہوتا ہے لہٰذا یہ ٹیکس پر چھوٹ نہیں بلکہ اس سے وہ فائلر کی کیٹیگری میں آ جائیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عام پاکستانی جو فائلر ہے اس پر 3 فیصد پراپرٹی ٹیکس ہے جبکہ نان فائلر پر تقریباً 7 فیصد تک ہے اور جب کوئی اوورسیز پاکستانی ریٹرنز جمع نہیں کرواتا تھا اس کو بھی نان فائلر کی کیٹیگری میں ڈال دیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال پر ہماری جانب سے یہ کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی جب جائیداد کی خریدوفروخت کرتا ہے تو ملک میں زرمبادلہ آتا ہے اور چوں کہ ان کا پاکستان آنا کم ہوتا ہے اس لیے انہیں نان فائلر کی کیٹیگری میں شمار نہ کیا جائے جس پر ایف بی آر کی جانب سے انہیں فائلر شمار کیا جانے لگا اور وہ پہلے بھی 3 فیصد پراپرٹی ٹیکس دے رہے تھے اور اب بھی 3 فیصد ہی دیں گے لہٰذا یہ کسی بھی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں ہوگی بس فرق صرف اتنا ہوگا کہ انہیں نان ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کے لیے پہلے ریٹرنز جمع کروانے ہوں گے جس کا طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے۔

پراپرٹی ڈیلر اقبال خیبر نے کہا کہ ایف بی آر نے یہ ایک بہت اچھا اقدام کیا ہے جس کی وجہ سے اب اوورسیز پاکستانیوں کی ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں سرمایہ کاری بڑھے گی لیکن نوٹیفکیشن میں کچھ ابہام ہیں جو کہ دور ہونے چاہییں۔

اقبال خیبر نے کہا کہ ایف بی آر کا یہ نظام اسمارٹ ہونا چاہیے جس کے لیے لمبا چوڑا طریقہ کار نہ ہو اور بہت ہی کم دستاویزات جمع کروانے پر یہ عمل مکمل ہوجائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد آج سے ہو گا، سپورٹس آفیسر عبدالرشید

24 جون, 2024

جہلم: نئے ٹیکسز نے خواتین کا سجنا سنورنا بھی مشکل بنا دیا

8 جولائی, 2024

موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

17 اپریل, 2024

جہلم میں شادی کی اجتماعی تقریب میں 22 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

17 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں