پنڈدادنخان میں دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 47 سالہ شخص شدید ہو گیا، زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ ڈنڈوت غازی چوک کے قریب دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے تندور پر روٹیاں لگواتے ہوئے 47 سالہ تنویر حسین ولد خادم حسین کو گولی لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔


