Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

محمد وسیم
محمد وسیم
31 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے تھانہ پنڈدادنخان، تھانہ للِہ، پولیس چوکی کھیوڑہ اور تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں کو بچوں اور خواتین کی حفاظت اور ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ شہریوں نے ان کچہریوں کو عوامی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے ڈی پی او کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کھلی کچہریوں کے ذریعے ہمیں عوام کے مسائل براہ راست سننے اور فوری کارروائی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا مقصد ان افراد کے مسائل حل کرنا ہے جو شہر آ کر درخواست دینے سے قاصر ہیں۔

پنڈدادنخان سرکل کے تھانوں کا دورہ

کھلی کچہریوں کے بعد ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے تھانہ پنڈدادنخان، تھانہ للِہ، پولیس چوکی کھیوڑہ اور تھانہ جلالپور شریف کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانوں کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات اور میس ہال کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ سرکاری تنصیبات قومی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھانوں اور دفاتر کے دورے جاری رہیں گے۔

چائینز گارد ایل سی آئی کھیوڑہ کا دورہ

بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے چائینز گارد ایل سی آئی کھیوڑہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے چائنیز کی رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ چائنیز باشندے ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں، ان کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔

ڈی پی او نے عوام کو یقین دلایا کہ جہلم پولیس شہریوں کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم 9 سال بعد گرفتار

6 جولائی, 2024

پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 25سے 31مئی تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

20 مئی, 2024

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا

27 اگست, 2024

این اے 60 سے سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے، بلال اظہر کیانی

12 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں