پنڈ دادنخان اور گردونواح کے علاقوں میں للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلالپور، ڈھیری، پنڈی سید پور اور پننوال سمیت دیگر دیہات کی سڑکیں انتہائی خراب ہو چکی ہیں۔
شہریوں کے مطابق جگہ جگہ سڑکوں پر پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے آمدورفت مشکل ہو گئی ہے جبکہ ناقص سیوریج نظام نے بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ روزانہ چھوٹے بڑے حادثات رونما ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔
مقامی آبادی نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیول کیرج وے کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے اور تباہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہو اور حادثات سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔


